تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 19:52
خبر کا کوڈ : 451977

آل خلیفہ نے صہیونی حکومت کے پرچم کو جلانے پر نوجوان کو قید کی سزا سنا دی

بحرین کی ایک عدالت نے ایک بحرینی نوجوان کو اسرائیل کے پرچم کو آگ لگانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی۔
بحرینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم بحرین کے عوام نے اس پر زبردست احتجاج کیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے بحرینی نوجوان کو سزا دی۔
آل خلیفہ نے صہیونی حکومت کے پرچم کو جلانے پر نوجوان کو قید کی سزا سنا دی
بحرین کی ایک عدالت نے ایک بحرینی نوجوان کو اسرائیل کے پرچم کو آگ لگانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی۔
بحرین کی ایک عدالت نے ایک بحرینی نوجوان کو اسرائیل کے پرچم کو آگ لگانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک بحرینی نوجوان نے مئی کے مہینے میں بحرین کے علاقے ابوصیبه میں ہونے والے مظاہرے کے دوران اسرائیل کے پرچم کو آگ لگائی تھی۔
البتہ ذرائع ابلاغ نے اس بحرینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم بحرین کے عوام نے اس پر زبردست احتجاج کیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے بحرینی نوجوان کو سزا دی۔
آل خلیفہ کی حکومت بحرین کے عوام کی مخالفتوں کے باوجود گزشتہ برسوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے بحرین میں 25 اور 26 جون کو بحرین کانفرنس کا انعقاد کر کے سینچری ڈیل کے پہلے مرحلے پرعمل در آمد کیا۔
https://taghribnews.com/vdccmsq0m2bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ