تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 451971

کراچی میں زھریلی گیس کے باعث ہلاکتوں پر شہریوں کا احتجاج

پاکستانی ذرائع کے مطابق کیماڑی کے مکینوں نے جیکسن مارکٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا ۔
کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے شہریوں کی اموات اور درجنوں افراد کے متاثر ہونے پر حکومت کی بے حسی کے خلاف لوگوں نے دھرنا دے کر احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد لوگوں کی اموات اور درجنوں  افراد کے سخت متاثر ہوکے اسپتال میں داخل کرانے کے اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی نہ گیس پھیلنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی اور نہ ہی اس کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام کیا گیا۔
 کیماڑی میں گیس سے اموات کے بعد لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یاد ر ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے کم سے کم چودہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور تین سو کے قریب  متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کرائے جاچکے ہیں-
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے زہریلی گیس سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہےاسی کے ساتھ صوبہ سندھ کے وزیر اعلی نے کیماڑی کے اس اسپتال کا جہاں زہریلی گیس سے متاثر ہونے والے زیر علاج ہیں معائنہ کیا ہے ۔ انھوں نے کیماڑی اور اس سے ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔ ۔
https://taghribnews.com/vdcguq9tqak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ