تاریخ شائع کریں2020 16 February گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 451725

وقت آگیا ہے کشمیر کے مسئلے کو حل ہوجانا چاہیے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
وقت آگیا ہے کشمیر کے مسئلے کو حل ہوجانا چاہیے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔ شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، سید علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کر آزادی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdxf0okyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ