تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 18:51
خبر کا کوڈ : 451615

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک

شنہاز انصاری اپنے قریبی عزیز کے چالیسیوں میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک
صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نوشہرو فیروز کے گاؤں دریا خان مری میں پیش آیا جہاں شنہاز انصاری اپنے قریبی عزیز کے چالیسیوں میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد شہناز انصاری کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو زمین کے تنازعے پر جاری دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی شہناز انصاری خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی تھیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb88basrhbs0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ