تاریخ شائع کریں2020 13 February گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 451405

ایرانی میزائل میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلی ہے

ایران کے وزیردفاع نے میزائل پروگرام کو ملک کی دفا‏عی اور فوجی طاقت کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل صرف اور صرف روائتی ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں
ایرانی میزائل میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلی ہے
ایران کے وزیردفاع نے میزائل پروگرام کو ملک کی دفا‏عی اور فوجی طاقت کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔
 جمعرات کو تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل صرف اور صرف روائتی ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے میزائلوں میں اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلی ہے اور امریکیوں نے عین الاسد چھاونی میں اس کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے۔
 سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے دہشت گردانہ حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلمیانی کی شہادت کا انتقام لینے کے لیے آٹھ جنوری کو عراق میں امریکہ کی سب سے اہم فوجی چھاونی عین الاسد کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 
 ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے سیٹلائٹ راکٹ اور میزائلوں کے درمیان تعلق کے بارے میں کہا کہ، سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹوں کا میزائل پروگرام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور سے ایک سول پروگرام ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ایران کا مسلمہ حق ہے اور تہران پوری قوت کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔ 
https://taghribnews.com/vdciuza5wt1aw52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ