تاریخ شائع کریں2020 10 February گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 451101

ایرانی سائنسدانوں نے بغیر کسی بیرونی مدد کے جدید ہیلی کاپٹر تہار کرلیا

نئے اسلحے اور آلات سے لیس ہونے والے درجنوں اپ گریڈ ہیلی کاپٹروں کو ملک کے فضائی بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا
ایرانی سائنسدانوں  نے بغیر کسی بیرونی مدد کے جدید ہیلی کاپٹر تہار کرلیا
ہیلی کاپٹروں کو اپ گریڈ کرنا ایک مشکل اور تیکنیکی کام ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے اسلحے اور آلات سے لیس ہونے والے درجنوں اپ گریڈ ہیلی کاپٹروں کو ملک کے فضائی بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے ہیلی کاپٹروں کو بیرون ملک سے کوئی پرزہ حاصل کئے بغیر ایرانی سائنسدانوں اور ‎کمپنیوں نے خود انحصاری کے ساتھ کم قیمت پر تیارکیا۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کو اپ گریڈ کرنا ایک مشکل اور تیکنیکی کام ہے اور بعض ممالک یہ کام کرسکتے ہیں جن میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbg8ba8rhbs8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ