تاریخ شائع کریں2020 9 February گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 450981

روس میں موسم کی خرابی کے باعث مسافر طیارہ حادثے کا شکار

روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے کی بنا پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔
اطلاعات کے مطابق روس کے شمالی علاقے میں یوسینسک ایئرپورٹ پر ایئر لائن یو ٹائر کا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران پہیے مکمل طور پر نہ کھل پانے کے باعث رن وے سے زور سے ٹکرایا اور رگڑ کھاتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا
روس میں موسم کی خرابی کے باعث مسافر طیارہ حادثے کا شکار
روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے کی بنا پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے کی بنا پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔ اطلاعات کے مطابق روس کے شمالی علاقے میں یوسینسک ایئرپورٹ پر ایئر لائن یو ٹائر کا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران پہیے مکمل طور پر نہ کھل پانے کے باعث رن وے سے زور سے ٹکرایا اور رگڑ کھاتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔ طیارے میں 90 سے زائد افراد موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا اور اہلکاروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر مسافروں کے لیے بنائے گئے لاؤنج میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے مسافروں کو معائنہ بھی کیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcg7z9tqak9ny4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ