تاریخ شائع کریں2020 9 February گھنٹہ 20:34
خبر کا کوڈ : 450980

ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں شاندار پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پرسیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ضروری ہے
ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں شاندار پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پرسیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے رعد 500 نامی میزائل کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تجربہ اور منطق کی بنیاد پرسیکھا ہے کہ دشمن کو جنگ میں شکست دینے اور جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ ہفتہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ روکنے کے لئے قوی ہونا ضروری ہے ایران کی نئي دفاعی پالیسیوں کا ہدف بھی  جنگ روکنے کے لئے قوی اور مضبوط ہونا ہے۔ جنرل سلامی نے رعد 500 نامی میزائل کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل ہلکا، سستا ، دقیق اور جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔ جنرل سلامی نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں شاندار پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے اور ہم ایرانی سرزمین اور ایرانی قوم کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcfcxdjxw6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ