تاریخ شائع کریں2020 6 February گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 450649

چین میں وسائل کی کمی کے باعث عالمی ادارہ صحت کی امدادی اپیل

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اموا
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے
چین میں وسائل کی کمی کے باعث عالمی ادارہ صحت کی امدادی اپیل
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کی اپیل کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اس وائرس سے چین میں اب تک 500 سے زائد  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ چین میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 80 فیصد مرکزی صوبے ہوبئی سے تعلق رکھتے ہیں، وائرس سے چین کے تمام صوبے متاثر نہیں ہوئے ہیں، تاہم چین میں اب تک کورونا کے تصدیق شدہ 24 ہزار 363 کیسز سامنے آئے ہیں اور   500 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، ہمارے پاس اس وائرس سے نمٹنے کے لئے وسائل نہیں اور ہمیں فوری طور پر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkvnkw23nm-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ