تاریخ شائع کریں2020 5 February گھنٹہ 21:32
خبر کا کوڈ : 450571

ایران یورینئم مین افجائش کا کمی کا کرنے کا اختیار رکھتا ہے

ایٹمی سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد میں کمی لانے کے سلسلے میں کہا
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی لائے جانے کے باوجود ایران میں اس کے انسپیکٹروں کے معائنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے
ایران یورینئم مین افجائش کا کمی کا کرنے کا اختیار رکھتا ہے
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی لائے جانے کے باوجود ایران میں اس کے انسپیکٹروں کے معائنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے
یورو نیوز چینل کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے  کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد کی سطح میں کمی کے باوجود اس اداے کے انسپیکٹر ایران میں بلاکسی خلل کے اپنے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ رافائل گروسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی شقوں پر عمل درآمد میں کمی لانے کے سلسلے میں کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے انسپیکٹروں کے معائنے کے مطابق دوہزار پندرہ کی نسبت سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح میں کمی آئی ہے ۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی ملک کو یورے نیئم کی افزودگی بڑھانے یا اس میں کمی لانے کا حق ہے۔ ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے اور یورپی ٹرائیکا یعنی برطانیہ فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی موجودہ شقوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں تہران کو پانچ مرحلوں میں معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے کا حق حاصل ہے  تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ دیگر فریقوں کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کی صورت میں ایران بھی مکمل عمل درآمد شروع کردے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbzgba8rhbssp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ