تاریخ شائع کریں2020 5 February گھنٹہ 21:20
خبر کا کوڈ : 450568

ایران کا ایٹمی سمجھوتہ علاقے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے

روس کے صدر نے ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ علاقے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے
روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں بدھ کو ایران سمیت کئی ممالک کے سفیروں کے اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے دہشتگردی کے مقابلے میں ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون پر تاکید
ایران کا  ایٹمی سمجھوتہ علاقے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے
روس کے صدر نے ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ علاقے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے
روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں بدھ کو ایران سمیت کئی ممالک کے سفیروں کے اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے دہشتگردی کے مقابلے میں ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم شام کے راہ حل کو آسان بنانے کے لئے آستانہ مذاکرات کے تناظر میں کچھ قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔روس کے صدر نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس ، ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم علاقے اور دنیا کے ثبات و استحکام کے لئے اس بین الاقوامی سمجھوتے کو نہایت اہم سمجھتے ہیں۔امریکہ ، آٹھ مئی دوہزارآٹھارہ کو یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل گیا تھا اور ایران کے خلاف شدید پابندیاں عائد کردیں ۔
https://taghribnews.com/vdch-vnk623nmmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ