تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 20:17
خبر کا کوڈ : 449469

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں بیلون اور ایک راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات ایک بار پھر غزہ پٹی پر بمباری کی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی کےعلاقے رفح پربمباری کی ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں بیلون اور ایک راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ 
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور توپخانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بحری، بری اور فضائی محاصرے میں ہے اور عوام کو بھاری مسائل کا سامنا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfv1dj1w6djja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ