تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 449329

ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے آمدہ ہیں

حزب اللہ عراق نے امریکی فوجیوں پر حملے اور ملک بھر میں امریکہ کے خلاف تھکا دینے والی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
حزب اللہ عراق کے خصوصی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں
ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے آمدہ ہیں
حزب اللہ عراق نے امریکی فوجیوں پر حملے اور ملک بھر میں امریکہ کے خلاف تھکا دینے والی جنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق حزب اللہ عراق کے خصوصی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی فوج کے مقابلے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔حزب اللہ عراق کے میزائل یونٹ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔حزب اللہ عراق نے واضح کیا ہے کہ پیٹریاٹ سمیت کوئی بھی میزائل ڈیفینس سسٹم ہمارے میزائلوں کو روکنے اور منحرف کرنے کی توانائی نہیں رکھتا۔بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ عراقی پارلیمینٹ نے بھی ایک قرارداد پاس کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔عراقی عوام نے جمعے کے روز دارالحکومت بغداد سمیت پورے ملک میں ملین مارچ کرکے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلاف کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauonyo49nye1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ