تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 449327

لبنان کے نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب نے کابینہ تشکیل دے دی

لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا
لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
لبنان کے نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب نے کابینہ تشکیل دے دی
لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت میں نومنتخب وزیراعظم حسان دیاب کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع  کے مطابق سیاسی بحران کے شکار لبنان میں طویل مشاورت اور جوڑ توڑ کے بعد نئی حکومت تشکیل دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم عہدے کے لیے حسان دیاب منتخب ہوئے جب کہ 20 رکنی کابینہ میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
اس حکومت کی ایک اور خاص بات عرب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون وزیر دفاع کا مقرر ہونا ہے، وزیر دفاع زینہ عکر عدرا کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیا گیا ہے۔ وہ لبنان کے معروف تاجر کی اہلیہ ہیں اور وزیر کا شمار لبنان کے صدر میشل عون اور ان کے عزیز جبران باسیل کے قریبی حلقوں میں ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir3a5yt1a5p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ