تاریخ شائع کریں2020 25 January گھنٹہ 21:05
خبر کا کوڈ : 449232

ایران عالمی جوہری ادارے کے فریم ورک کے مطابق کام کر رہا ہے

فو سونگ نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول فو سونگ نے جمعہ کے روز برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ہرگز این پی ٹی معاہدے کے خلاف نہیں ہیں
ایران عالمی جوہری ادارے کے فریم ورک کے مطابق کام کر رہا ہے
فو سونگ نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول فو سونگ نے جمعہ کے روز برسلز میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں ہرگز این پی ٹی معاہدے کے خلاف نہیں ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی جوہری ادارے کے فریم ورک کے مطابق کام کر رہا ہے اور اس نے این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے.
فو سونگ نے جوہری معاہدے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی سفارتی کوششوں کی گنجائش موجود ہے اور ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ 'این پی ٹی' معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کا جائزہ لیا جانا چاہیئے لہذا ہم نے یورپی یونین کی سابق چیف کو مئی، اگست اور نومبر میں اس موضوع پر تین خطوط بھیجے.
یاد رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تین یورپی ممالک کی جانب سے تنازعات کے حل کے میکنزم کو فعال بنانے سے مسائل کو کم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
https://taghribnews.com/vdcdsn0oxyt0ox6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ