تاریخ شائع کریں2020 23 January گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 449017

امریکہ کا دہشتگردانہ اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے سردار قاآنی کو شہید کرنے کا اعلان

امریکہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے
برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی ایسے میں دی ہے کہ جب اسماعیل قاآنی نے امریکہ کے خلاف مردانہ وار کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا
امریکہ کا دہشتگردانہ اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے سردار قاآنی کو شہید کرنے کا اعلان
برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی ایسے میں دی ہے کہ جب اسماعیل قاآنی نے امریکہ کے خلاف مردانہ وار کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شرق الاوسط  کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے امریکہ کی دہشت گردانہ حقیقت اور ماہیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔
امریکی نمائندے نے کہا کہ اگر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پیروی کی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو اس کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہی ہوگا۔
برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ  امریکی صدر بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص امریکی فوج یا امریکی مفادات کے لئے خطرہ بنےگا تو اسے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی دھمکی ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے دو روز قبل امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کرنے والے امریکا پر مردانہ وار کارروائی کرکے جواب دیں گے۔
جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکا کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔
 واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جنوری کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے ہر دلعزیز کمانڈر جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcezo8efjh8e7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ