تاریخ شائع کریں2020 20 January گھنٹہ 19:40
خبر کا کوڈ : 448759

سعودی جنگی طیاروں کا یمن کے شہری علاقوں پر بمبای کا سلسلہ جاری

جارح سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور صنعا شہروں پر بمباری کی ہے۔
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح صوبہ الجوف کے الغیل ضلع کے الساقیہ نامی علاقے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے دوبار بمباری کی
سعودی جنگی طیاروں کا یمن کے شہری علاقوں پر بمبای کا سلسلہ جاری
جارح سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور صنعا شہروں پر بمباری کی ہے۔
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح صوبہ الجوف کے الغیل ضلع کے الساقیہ نامی علاقے کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے جنوب مشرقی صنعا کے خولان ضلع کے العادی علاقے پر بھی دوبار بمباری کی۔ سرحدی شہر جیزان کو بھی سعودی جارحین نے بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ 
جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہید، دسیوں ہزار زحمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہوچکے ہیں۔ سعودی محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذا اور دوا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcgn79tyak9tu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ