تاریخ شائع کریں2020 20 January گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 448757

امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 7 ہلاک و زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم سات افراد دہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر سن اینتھونیو کے سینٹرل کنسرٹ ہال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے
امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 7 ہلاک و زخمی
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم سات افراد دہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر سن اینتھونیو کے سینٹرل کنسرٹ ہال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال فائرنگ کی وجوہات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے کہ حملہ ٹارگیٹ کلنگ ہے یا غیر ارادی طور پر پیش آیا۔ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
https://taghribnews.com/vdcenv8efjh8efi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ