تاریخ شائع کریں2020 12 January گھنٹہ 19:23
خبر کا کوڈ : 447959

لاہور میں ھزاروں مظاہرین کا سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر امریکہ مخالف ریلی

سردار محاذ استقامت جنرل قاسمی سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت
سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں لاکھوں افراد نے امریکا مردہ باد ریلی نکالی
لاہور میں ھزاروں مظاہرین کا سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر امریکہ مخالف ریلی
سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں لاکھوں افراد نے امریکا مردہ باد ریلی نکالی
لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سردار محاذ استقامت جنرل قاسمی سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ لاہور میں لاکھوں افراد نے امریکا مردہ باد ریلی میں شرکت کی اور امریکا کی دہشت گردی کی مذمت کی - لاہور میں لاکھوں افراد کی یہ ریلی اسمبلی ہال سے امریکی قونصل خانے کی جانب نکالی گئی جہاں پہلے ہی ہزاورں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا۔ حسینی جوانوں کے خوف سے امریکی قونصلر نے آئی جی پنجاب سے قونصل خانے کے گرد بھاری نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امریکی قونصل خانے کے آس پاس ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ ریلی کے شرکا نے جن میں علما اور عوام سبھی شامل تھے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور دیگر استقامتی کمانڈروں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ خطے میں بدامنی اور بحران کی جڑ امریکا ہے اور اس کو خطے نکلنا ہوگا۔ جہلم چینوٹ، ملتان اور صوبہ سرحد کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ہزاروں افراد نے ریلیاں نکال کر شہید جنرل قاسم اور دیگر شہدائے استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے۔
https://taghribnews.com/vdchmqnkw23nkwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ