تاریخ شائع کریں2020 10 January گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 447765

ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا لیکن ہم نے امریکہ کو خوش کیا

خواجہ آصف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آج کے بعد قاسم سلیمانی کو شہید لکھا اور پکارا جائے۔
خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے فلور پر پاکستانی حکومت کی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ، دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اور ہر مشکل وقت میں ایران نے پاکستان کا ساتھ دیا
ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا لیکن ہم نے امریکہ کو خوش کیا
خواجہ آصف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آج کے بعد قاسم سلیمانی کو شہید لکھا اور پکارا جائے۔
پاکستان کے سابق وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی کے فلور پر پاکستانی حکومت کی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ، دوست اور برادر اسلامی ملک ہے اور ہر مشکل وقت میں ایران نے پاکستان کا ساتھ دیا اور قاسم سلیمانی کے ساتھ ہم مشترکہ ٹریننگ کرتے تھے لیکن کافی افسوس کا مقام ہے کہ ان کی شہادت کے بعد پاکستان میں عمران خان کی حکومت نے ان کے اقدامات سے آنکھیں پھیرلیں اور پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے قاسم سلیمانی کو شہید کہنے کے بجائے ہلاک کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی طور درست نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آج کے بعد قاسم سلیمانی کو شہید لکھا اور پکارا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ  ڈرون حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈرقاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر چند ساتھی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد تہران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں عراق میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے جن کے نتیجے میں 80 دہشتگردامریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdccemq0p2bq0m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ