تاریخ شائع کریں2020 10 January گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 447741

صدر حسن روحانی کا قطر کے امیر سے ٹلیفون پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے لئے علاقائی استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے لئے علاقائی استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کے قیام کا واحد راستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور غیر ملکی مداخلت کو روکنا ہے۔
صدر حسن روحانی کا قطر کے امیر سے ٹلیفون پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے لئے علاقائی استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کے قیام کا واحد راستہ ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور غیر ملکی مداخلت کو روکنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو امریکہ کا سب سے بڑا جرم قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک خاص طور پر ہمسایہ ممالک سے اس جرم کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کا عراقی عوام اور حکومت کے مہمان کی حیثیت سے قتل، عراق کی خود مختاری کی ایک بہت بڑی توہین اور ایرانی قوم کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے۔
انہوں نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل اور اس ملک کے عوام کی وسیع پیمانے پر حمایت کو قابل قدر قرار دیا۔
حسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے جوابی اقدام کا جواب دیتا ہے تو بھر پور جوابی کارروائی کریں گے، امید ہے کہ امریکہ مزیدغلطی نہیں کرے گا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ امید ہے کہ اس نازک  صورتحال میں تمام امن پسند ممالک امریکہ کو قانون اور انسانیت کی طرف مائل کرنے کے لیے  سنجیدہ قدم اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ہم ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنےکے لیے قطری عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد بن خلیفه آل ثانی نے کہا کہ قطر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے دوران ایرانی حکومت اور قوم کی حمایت کو فراموش نہیں کریں گے اور ہم ایران کے خلاف کسی بھی کشیدگی کے مخالف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgtu9tqak9tu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ