تاریخ شائع کریں2020 9 January گھنٹہ 14:11
خبر کا کوڈ : 447683

ایران کے حملے موثر، امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی

اسلم بیگ نے عراق میں عین الاسد اور اربیل کے امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائلی حملوں کو موثر قرار دیا
ایران کے کامیاب بیلسٹک میزائلوں کے حملوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی فوج کی اہلیت جام ہو کر رہ گئی ایسے حملوں میں تیزی آئے گی۔
ایران کے حملے موثر، امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی
ایران کے کامیاب بیلسٹک میزائلوں کے حملوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی فوج کی اہلیت جام ہو کر رہ گئی ایسے حملوں میں تیزی آئے گی۔
پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے عراق میں عین الاسد اور اربیل کے امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائلی حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی اہلیت جام ہو کر رہ گئی اور امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی۔
ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ اب ان حملوں میں تیزی آئے گی۔ ایران کی جانب سے مرنے اور مارنے کے عزم کے بعد اسرائیل کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو چکی ہیں ۔
پاکستان کے سابق آرمی چیف نے کہا کہ یہ وہی امریکی اڈے ہیں جہاں سے قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا ، اب یہ اڈے ایرانی ہدف بنے ہیں اور ہر آنے والے دن میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا ،اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا اور یہی ایران امریکا کا نشہ اتارنے کا باعث بنے گا۔ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اس سے ہمارے تاریخی رشتے ہیں۔ ہم اگر اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے تو اس کے دشمن کے ساتھ بھی کاندھا نہیں لگا سکتے۔
https://taghribnews.com/vdcbwzbafrhba0p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ