تاریخ شائع کریں2020 8 January گھنٹہ 19:36
خبر کا کوڈ : 447575

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں موجود مسائل کی اصلی وجہ ہیں

بدھ کو یوم شہید کے موقع پر اپنے خطاب میں انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو خطے میں امریکی داد گیری کے خاتمے کی جانب پہلابڑا قدم قرار دیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل دنیا میں موجود مسائل کی اصلی وجہ ہیں
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملوں کو خطے میں امریکی داد گیری کے خاتمے کی جانب پہلابڑا قدم قرار دیا ہے۔
بدھ کو یوم شہید کے موقع پر اپنے خطاب میں انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے عالمی قوانین کو پامال اور ریڈ لائن کو توڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے اصل دشمن ہیں اور وہ اپنی شیطانی چالوں کے ذریعے مسلمانوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔انصار اللہ یمن کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے کی بعض حکومتیں امریکہ کی غلام ہیں اور واشنگٹن کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنا عین جہاد ہے۔عبدالملک بدرالدین الحوثی نے واضح کیا کہ ان کی تنظیم ایران، لبنان، عراق، شام، فلسطین اور ہر اس ملک کے ساتھ ہے جسے امریکہ کی جارحیت کا سامنا ہے۔انہوں نے امریکہ کا کاسہ لیس بن جانے کے  باعث سعودی عرب پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام ایسے وقت میں امریکی صدر کی تعریفوں کے پل باندھ رہے جب خود امریکی عوام انہیں احمق قرار دیتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbzzbasrhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ