تاریخ شائع کریں2020 6 January گھنٹہ 12:31
خبر کا کوڈ : 447284

زینب سلیمانی کا زینبی لہجے میں خطاب

اپنے والد سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کی پیکر کی تشیع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
جاہل  ٹرمپ سمجھتا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تو مقاومت ختم ہوگئی، نہیں میرے بابا کے بھی ایک والد ( سید علی خامنہ ای) ہیں اور قاسم سلیمانی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ موجود تھے اور آج ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
زینب سلیمانی کا زینبی لہجے میں خطاب
زینب سلیمانی کا زینبی لحجے میں خطاب
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، سردار حاج قاسم سلیمانی کی دختر " زینب سلیمانی" نے آج تہران میں اپنے والد سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کی پیکر کی تشیع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا " میرے بابا نے ہمیشہ ہی شوق شہادت کے ساتھ دشمن اسلام کے ساتھ برسرپیکار رہے ہیں۔ آپ ایک دلسوز و مہربان باپ ، ایک محبت کرنے والے شوہر تھے اور ان سب سے بڑھ کر ولایت کے فداکار اور مطیع ہونے کو ایمان کی سب بڑی شرط جانتے تھے۔
زنیب نے مزید کہا، آج میرے بابا کے افکار ایک مکتب کی شکل اختیار کرچکے ہیں آج مظلوم جہان ظلم کے ساتھ مبارزے کو فریضہ تسلیم کررہے ہیں۔آج عوام نے تکفیری فکر اور صہیونی و استکباری سوچ کو مسترد کردیا ہے۔
امام خمینیؒ کے متکب کے شاگرد جھاد و مقاومت کی درسگاہ میں تربیت پا رہے ہیں اور جب تک یہ زندہ ہیں نئے شاگرد تربیت کرتے رہیں گے تا دشمن اسلام نابود ہوجایئں۔
میرے بابا ے بقول" ٹرمپ ایک قمار باز انسان ہے اور چاہتا ہے کہ عراق اور ایرانی عوم کو ایک دوسرے کا دشمن بنا دے لیکن اس کو شام ، لبنان ، عراق یمن و فلسطین میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے"۔ سردار قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کی شاہدت نے عراق و ایران کی عوام کو ایک مضبوط رشتے میں باندھ دیا ہے۔
میرے چچاجان سید حسن نصراللہ نے پیغام دیا، اسماعیل ھنیہ ، بشاراسد ، زیاد خلادابو حصن عامری عبدالملک حوثی نے اپنے پیغام دیے ہیں اور یہ سب آج کے قاسم سلیمانی ہیں جو ٹرمپ جیسوں کے لیے کافی ہیں۔
جاہل  ٹرمپ سمجھتا ہے کہ سردار قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تو مقاومت ختم ہوگئی، نہیں میرے بابا کے بھی ایک والد ( سید علی خامنہ ای) ہیں اور قاسم سلیمانی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ موجود تھے اور آج ہم اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پوری دنیا جان لیے کہ میرے بابا ایرانی ملت کے ساتھ ساتھ آزادی خواہ افراد کے دلوں میں بستے ہیں۔ آخر میں پیغام دوں گی کہ مجھ سمیت اور قاسم سلیمانی کی تمام اولادیں اپنے والد کی تمامتر محبت کے ساتھ اپنے قائد سید علی خامنہ ای حفظ اللہ کے ساتھ ہیں۔ ہم قسم کھاتے ہیں کہ ہم اپنے اس غم و درد کو زندہ رکھیں گے اور آنے والی نسلوں میں منقل کریں گے تاکہ دشمن کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نا ہوسکے۔
https://taghribnews.com/vdcivya55t1a5r2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ