تاریخ شائع کریں2019 13 December گھنٹہ 16:26
خبر کا کوڈ : 445034

امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوردی دے دی

امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوردی دے دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ کی فراہمی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے طریقہ کار سے بھی اتفاق کر لیا ہے
امریکی کانگریس نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوردی دے دی
امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کو شٹ ڈاؤن سے بچانے کے لیے حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوردی دے دی ہے۔
ہل نیوز کے مطابق کانگریس کے متعلقہ ارکان نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار کی تعمیر کے لیے بجٹ کی فراہمی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے طریقہ کار سے بھی اتفاق کر لیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ بجٹ بل کی تفصیلات اگرچہ واضح نہیں ہیں تاہم ایوان نمائندگان میں اکثریتی دھڑے کے سربراہ اسٹینی ہویر نے توقع ظاہر کی ہے کہ بجٹ بل منگل تک ایوان میں رائے شمارے کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین دھانی کرائی گئی ہے کہ بجٹ کی ایوان سے منظوری کی صورت میں صدر ٹرمپ بھی اس پر دستخط کردیں گے۔اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پھر حکومت امریکہ بیس دسمبر کے بعد شٹ ڈاؤن سے بچ جائے گی۔بجٹ کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے ٹرمپ حکومت چند ماہ پہلے پینتیس روز تک شٹ ڈاؤن رہی تھی جو امریکی تاریخ کا سب سے طویل دورانیہ تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjtiexxuqexyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ