تاریخ شائع کریں2019 13 December گھنٹہ 16:05
خبر کا کوڈ : 445027

حکومتی عھدیداران عوام کی امانت کی حفاظت کریں اور اپنے وعدوں پر عمل کریں

تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے
ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
حکومتی عھدیداران عوام کی امانت کی حفاظت کریں اور اپنے وعدوں پر عمل کریں
تہران میں خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
بین الاوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مبہم پالیسیوں سے عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کرنا چاہیے تھا جبکہ حکومت نے ایک ہی دفعہ پیٹرول کی قیمت میں تین گنا اضافہ کرکے عوام کے اندرشدید ناراضگی پیدا کی ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ سے حج واجب و عمرہ و کربلا  اور مشہد کی زیارت کا خواہاں نہیں بلکہ اللہ تعالی آپ سے عوام کی خدمت چاہتا ہے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں حکومت ہے آپ حکمراں ہیں آپ کو اپنے عہدوں کے ذریعہ عوام کی بہتری اور سہولیات کے لئے اقدامات عمل میں لانے چاہییں ، آپ کو یہ عہدے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے لئے نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ ایسے بھی حکام دیکھے گئے ہیں جو مستحب حج کرنے کے لئے جاتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کرتے۔
خطیب جمعہ نے صدر روحانی کے اس جملے " مجھے خبر نہیں تھی"  کو قوم کے لئے بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بڑی عجیب اور حیرت انگيز بات ہے کہ صدر کو ایک بہت بڑے منصوبے کے بارے میں علم نہیں جس کے نتیجے میں درجنوں جانیں ضائع ہوگئیں اور ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ، خطیب جمعہ نے کہا کہ خدا کرے یہ جملہ جھوٹا ہو۔
خطیب جمعہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور عوام کی خدمت کرکے اللہ تعالی اور عوام کی رضا اور خوشنودی حاصل کرے ، ورنہ کوتاہی کرنے والے حکام کو دنیا وار آخرت میں شرمندگی ، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔
https://taghribnews.com/vdcb5sbazrhbagp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ