تاریخ شائع کریں2019 11 December گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 444929

امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہوگئے
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ریاست نیوجرسی میں واقع جرسی شہر میں فائرنگ کا واقعہ
امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہوگئے
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح ریاست نیوجرسی میں واقع جرسی شہر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس افسر ، فائرنگ کرنے والے دو مشتبہ افراد اور تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ منشیات کے ایک سودے کے دوران شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس کا تعلق نفرت یا دہشتگردانہ محرکات سے نہیں تھا۔جرسی سٹی کی پولیس کے مطابق دس دسمبر کو بھی دو مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں بھی دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ امریکہ میں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار ہونے کی بنا پر جگہ جگہ تشدد ، اغوا اور حملے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb5aba9rhba9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ