تاریخ شائع کریں2019 4 December گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 444249

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

پاکستان کے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو چکا ہے
پاکستان کے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو چکا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
پاکستان کے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگر سود کی ادائیگی ہٹا دیں تو مالی خسارہ ختم ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا۔ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو سراہا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اپنے پروگرام میں تین ارب ڈالر کا اضافہ کیا، آئی ایم ایف نے پانچ سو ارب ڈالرکی دوسری قسط جلدہی ریلیزکرنے کااعلان کیا ہے۔
حفیظ شیخ نے بتایا کہ موڈیز نے گزشتہ روز پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کی جس میں پاکستان کی ریٹنگز کو منفی سے ہٹاکر مستحکم قرار دیا گیا اور رپورٹ نے پوری دنیا کو ہمارے معاشی اقدامات سے آشکار کیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزارکی سطح عبور کرچکی ہے اور بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی سب سے بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معیشت کی بہتری کے لیے دوست ممالک نے پاکستان کاساتھ دیا ۔
https://taghribnews.com/vdcgtt9tyak9tx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ