تاریخ شائع کریں2019 1 December گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 443897

مذاکرات ہی بحران افغانستان کے حل کا واحد راستہ ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن مذاکرات پھر سے شروع کیے جانے کا خواہاں ہے۔
پاکستان، حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی بحران افغانستان کے حل کا واحد راستہ ہیں۔
مذاکرات ہی بحران افغانستان کے حل کا واحد راستہ ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن مذاکرات پھر سے شروع کیے جانے کا خواہاں ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی بحران افغانستان کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے تمام افغان دھڑوں سے اپیل کی کہ وہ باہمی مشکلات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ طالبان نے حکومت افغانستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو امریکی فوجوں کے انخلا سے مشروط کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceox8efjh8evi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ