تاریخ شائع کریں2019 27 November گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 443562

فرانس کے فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ 13 افراد ہلاک ہوگئے

فوجی ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
فرانسیسی فوج کے ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کا واقعہ افریقی ملک مالی میں سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ رات کے اندھیرے میں دونوں ہیلی کاپٹرز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے
فرانس کے فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ 13 افراد ہلاک ہوگئے
فوجی ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کا واقعہ افریقی ملک مالی میں سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ رات کے اندھیرے میں دونوں ہیلی کاپٹرز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
فرانسیسی فوج کے ترجمان نے ہیلی کاپٹرز تصادم میں 6 کمانڈوز اور ایک آفیسر سمیت 13  اہلکاروں کی موت تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تصادم برکینا فاسو اور نائجر کے سرحدی علاقے کے نزدیک پیش آیا ۔فوجی ہیلی کاپٹرز کے درمیان تصادم کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مالی میں انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن میں مقامی فوج کی مدد کے لیے 2013 سے ہزاروں فرانسیسی فوجی تعینات ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9s0oxyt0ok6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ