تاریخ شائع کریں2019 24 November گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 443284

صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے جرائت مندی سے کام لینے کی ضرورت ہے

امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے سینیٹ کے ارکان نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے جرائت مندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

جو بائیڈن نے جو دو ہزار بیس میں صدر ٹرمپ کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ری پبلکن سینٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے لازمی شجاعت سے کام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈیموکریٹ کی قیادت والا ایوان نمائندگان بھی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دے گا۔
امریکہ کے نائب صدر بننے سے پہلے سینیٹ کی رکنیت کا چھتیس سالہ تجربہ رکھنے والے جو بائیڈن کے مطابق سینیٹرز کی جانب سے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی پوری امید کی جاسکتی ہے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سینیٹ کے ری پبلکن ارکان نے ان کے بیٹے ہنٹربائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، اپنے باپ کے منصب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین گیٹ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹروں نے صدر ٹرمپ پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔
ٹرمپ نے پچیس جولائی کو یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ رقیب جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی مالی بدعنوانیوں سے متعلق تحقیقات انجام دیں۔
https://taghribnews.com/vdcevx8eejh8ewi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ