تاریخ شائع کریں2019 23 November گھنٹہ 22:29
خبر کا کوڈ : 443203

مہدی ہنر دوست نے پاک ایران تعلقات کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا

پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ایران اورپاکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ  مہدی ہنر دوست نے اپنے تعیناتی کے دور میں پاک ایران تعلقات کی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

اس موقع پرسبکدوش ہونیوالے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں اور علاقائی امن و استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxmdjmw6dj0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ