تاریخ شائع کریں2019 21 November گھنٹہ 21:07
خبر کا کوڈ : 443126

پاکستانی فوج کے سربراہ کی ایران میں اعلی حکام سے ملاقتیں

ایڈمرل شمخانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوا ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی، وزیرخارجہ محمدجواد ظریف اور ایڈمرل شمخانی سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ  کی ایران میں اعلی حکام سے ملاقتیں
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوا ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی، وزیرخارجہ محمدجواد ظریف اور ایڈمرل شمخانی سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ روز ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو کی۔
ایرانی اعلی حکام نے پاک فوج کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
جنرل قمرجاوید باجوا نے صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایڈمرل شمخانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کے صوبے بلوچستان سے متصل ایرانی سرحد پر تقریباً 12 محافظین کودہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا جبکہ اس کی ذمہ داری ’جیش العدل‘ نامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔
ایرانی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں نے محافظین کو اغوا کے بعد پاکستانی علاقے میں منتقل کردیا تھا۔
مذکورہ واقعے کے فوراً بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی تھی جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان سے سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ کرنے اور تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھانے سمیت دیگر اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین سمجھوتے کے تحت اغوا شدہ افراد کو بازیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کریں  اور اس میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کریں۔
https://taghribnews.com/vdcj8texmuqexvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ