تاریخ شائع کریں2019 12 November گھنٹہ 21:19
خبر کا کوڈ : 442505

حجاز میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں پر حملہ

سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا
سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔
حجاز میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں پر حملہ
سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔
 بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں کا ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔
حملہ آور شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، حملہ آور 33 سالہ سعودی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب سے اسلامی روایات کا خآتمہ کرکے ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اس نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سنیما ہال اور مغربی میوزیکل کنسرٹ  کی سرگرمیاں شامل ہیں
https://taghribnews.com/vdcjy8exiuqexiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ