تاریخ شائع کریں2019 7 November گھنٹہ 13:22
خبر کا کوڈ : 442007

تھائی لینڈ میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ 15 ہلاک

جنوبی تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبے یالا میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔
تھائی فوج کے ترجمان کولونل پراموٹ پروم کے مطابق 12 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 زخمیوں نے اسپتال میں طبی امداد کے دوران توڑ دیا۔ زخمیوں کی تعداد 5 ہے جن کا علاج جاری ہے
تھائی لینڈ میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ 15 ہلاک
جنوبی تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی صوبے یالا میں نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی۔
تھائی فوج کے ترجمان کولونل پراموٹ پروم کے مطابق 12 افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 زخمیوں نے اسپتال میں طبی امداد کے دوران توڑ دیا۔ زخمیوں کی تعداد 5 ہے جن کا علاج جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 10تھی، وہ کھیتوں سےگزرتےہوئے چوکی پر پہنچے اور اہلکاروں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور جاتے ہوئے سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے جن میں ایم 16 رائفلز اور شارٹ گنز شامل تھیں۔
تھائی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ باغیوں کی جانب سے کیا گیا جو رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcgzx9tuak9tz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ