تاریخ شائع کریں2019 6 November گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 441962

جنوبی طرابلس کے عین زارہ کا علاقہ خلیفہ حفتر کی شدید بمباری زد میں

خلیفہ حفتر کی کمان میں لیبیا کی قومی فوج کے نام سے موسوم گروہ نے بدھ کی صبح جنوبی طرابلس کے عین زارہ علاقے پر بمباری کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے اس حملے میں لیبیا کی قومی حکومت کی وزارت داخلہ کے دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔اتوار کی رات بھی خلیفہ حفتر کی فوج کے جنگی طیاروں نے مشرقی طرابلس میں واقع معیتیق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی تھی۔لیبیا کی قومی فوج کے نام سے موسوم خلیفہ حفتر کے مسلح گروہ نے جسے برسوں سے سعودی عرب ، مصر ، امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور جو مشرقی لیبیا پر قابض ہے، حالیہ چند مہینوں سے اس ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیشقدمی کر رہا ہے ۔ خلیفہ حفتر نے چار اپریل سے اپنے فوجیوں کو دارالحکومت طرابلس پر حملے کا فرمان جاری کر رکھا ہے۔ خلیفہ حفتر کے اس اقدام کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvydj0w6dj1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ