تاریخ شائع کریں2019 6 November گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 441947

پاکستان سے متعلق امریکی دعوے تجاد کا شکار ہیں

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی ناتوانی کے امریکی دعوے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے
دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے اس کے باوجود امریکی وزارت خارجہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موثر کردار کاانکار کیا ہے
پاکستان سے متعلق امریکی دعوے تجاد کا شکار ہیں
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی ناتوانی کے امریکی دعوے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کو کہا کہ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے اس کے باوجود امریکی وزارت خارجہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے موثر کردار کاانکار کیا ہے۔ محمد فیصل نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی حکمرانوں کے ان بیانات کے منافی قرار دیا ہے جس میں انھوں نے علاقے میں قیام امن میں پاکستان کے موثر کردار کا اعتراف کیا ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد نے افغانستان میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے علاقے میں امن و استحکام کے لئے اپنی نیک نیتی ثابت کردکھائی ہے ۔امریکہ ایسے عالم میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعوی کر رہا ہے کہ اس نے داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں کو جنم دینے اور ان کے پھلنے پھولنے میں ناقابل انکار کردار ادا کر رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5za5yt1a532.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ