تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 441883

یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی 41 تارکین وطن برآمد،اکثریت افغان نژاد

یونان کی پولیس نے شمالی یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں سے 41 تارکین وطن برآمد کرلیے گئے
یونان کی پولیس نے شمالی یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں سے 41 تارکین وطن برآمد کرلیے گئے جن میں زیادہ تر افغان نژاد ہیں۔
یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی 41 تارکین وطن برآمد،اکثریت افغان نژاد
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،یونان کی پولیس نے شمالی یونان کی ایک شاہراہ پر ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر کی تلاشی لی جس میں سے 41 تارکین وطن برآمد کرلیے گئے جن میں زیادہ تر افغان نژاد ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ میں ایک ریفریجریٹڈ کنٹینر سے 39 لاشیں ملنے کے بعد یورپ میں کنٹینرز کی چیکنگ معمول بنتی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک میں موجود 7 افراد کو سانس لینے میں پریشانی کا سامنا تھا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یونانی سیکیورٹی اداروں نے اس کنٹینر چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر شبہ ہے کہ وہی اسمگلر ہے جبکہ اس کا تعلق جارجیا سے ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اس گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص موجود تھا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ترک نژاد ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل فرانس میں ایک کنٹینر سے 31 پاکستانی تارکین وطن برآمد ہوئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایک روز قبل فرانس میں ہی ایک ٹرک سے 8 افغانی تارکین وطن برآمد ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdch6znkx23nk6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ