تاریخ شائع کریں2019 5 November گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 441879

کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام

گزشتہ روز کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش کی گئی
گزشتہ روز کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے پس پردہ محرکات جاننے کے لئے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کربلائے معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قوںصل خانے پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، جس کے پس پردہ محرکات جاننے کے لئے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
السومریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی حکام نے ایرانی قونصلے خانے پر حملے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔
کربلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مسعود حسینیان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے مضافات میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
کربلا میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران ایران عراق دشمن عناصر نے ایرانی قونصل خانے کا محاصرہ کرکے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم عراقی پولیس کی بروقت کارروائی سے اسلام دشمن عناصر کا منصوبہ ناکام ہوا تھا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیاں ایران عراق تعلقات کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccmsq0o2bq048.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ