تاریخ شائع کریں2019 4 November گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 441786

مظاہرین میں موجود ملک دشمن عناصر نے مجھ پر حملہ کیا

بعض لوگ مظاہرین سے مطالبہ کررہے تھے فوری طور پر اس کا خاتمہ کرو
مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جب لوگوں کے درمیان پہنچا تو کچھ نامعلوم افراد نے شور مچانا شروع کیا ہے کہ اس نے متعدد مظاہرین کو نہایت بے دردی سے قتل کیا ہے
مظاہرین میں موجود ملک دشمن عناصر نے مجھ پر حملہ کیا
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، داعشی درندوں کے قاتل ابوعزرائیل کا کہنا ہے کہ میں مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جب لوگوں کے درمیان پہنچا تو کچھ نامعلوم افراد نے شور مچانا شروع کیا ہے کہ اس نے متعدد مظاہرین کو نہایت بے دردی سے قتل کیا ہے۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین مجھ پر حملہ آور ہوگئے۔
انہوں نے مذید کہا کہ بعض لوگ مظاہرین سے مطالبہ کررہے تھے فوری طور پر اس کا خاتمہ کرو۔
انہوں نے کہا ہم ملک میں پرامن مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن عوام کو ہوشیار رہنا چاہئے مظاہرین کے درمیان ملک دشمن عناصر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابوعزرائیل نے عراق اور شام میں سینکڑوں تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ داعشی دہشت گردوں پر ابوعزرائیل کا نام سن کر وحشت طاری ہوتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjovexmuqexaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ