تاریخ شائع کریں2019 2 November گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 441600

مالی میں نائیجر کی سرحد کے قریب دہشت گردی میں 54 افراد ہلاک

افریقی ملک مالی میں فوجی اڈے پروہابی دہشت گردوں کے حملے میں 53 فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں فوجی اڈے پروہابی دہشت گردوں کے حملے میں 53 فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔ مالی کے وزیر اطلاعات یحیی سنگارے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میناکا میں نائیجر کی سرحد کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر دھاوا بول کر 53 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق صورت حال قابو میں آگئی ہے اور ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مالی کی حکومت نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
https://taghribnews.com/vdce7z8e7jh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ