تاریخ شائع کریں2019 1 November گھنٹہ 14:42
خبر کا کوڈ : 441474

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے

پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی 2 حصوں میں تقسیم کے بھارتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی 2 حصوں میں تقسیم کے بھارتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی 2  حصوں میں تقسیم کے بھارتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کے فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ  کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd5f0ooyt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ