تاریخ شائع کریں2019 30 October گھنٹہ 13:44
خبر کا کوڈ : 441312

بھارت میں مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

ریاست منی پور کے مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا کے نمائندے نے گزشتہ روز بھارت سے علیحدگی اور منی پور سٹیٹ کونسل قائم کرنے کااعلان کردیا.
ریاست منی پور کے مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا کے نمائندے نے گزشتہ روز بھارت سے علیحدگی اور منی پور سٹیٹ کونسل قائم کرنے کااعلان کردیا.
بھارت میں مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا نے بھارت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
ریاست منی پور کے مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا کے نمائندے نے گزشتہ روز بھارت سے علیحدگی اور منی پور سٹیٹ کونسل قائم کرنے کااعلان کردیا.
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریاست منی پور کے مہا راجہ لیشمبا سناجائوبا کے نمائندے نے گزشتہ روز بھارت سے علیحدگی اور منی پور سٹیٹ کونسل قائم کرنے کااعلان کردیا. لندن میں پریس کانفرنس منی پور سٹیٹ کونسل کے وزیراعلیٰ یمبن بیرن اور امور خارجہ اور دفاع کے وزیر نارنگبم سمرجیت نے میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ مہاراجہ منی پور لیشمبا سناجائوبا کی جانب سے منی پور سٹیٹ کونسل کے نام سے جلاوطن مملکت کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں، جلاوطن حکومت سینٹرل لندن میں ہوگی.
انھوں نے ڈاکومنٹ پیش کیا جس کے تحت مہاراجہ منی پور نے مارچ 2013 کو حکم نمبر 12 کے تحت ریاست منی پور کے سیاسی مسائل حل کرنے کا اختیار دیا ہے۔ 
دونوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے بھارت میں رہتے ہوئے آزادی کااعلان کرنے پر گرفتاری، ظلم و تشدد اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کئے جانے سے بچنے کیلئے ستمبر 2019 کو برطانیہ میں پناہ طلب کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آزادی کا اعلان اور عالمی برادری سے اس کی توثیق حاصل کرنے کا یہ مناسب وقت ہے، ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ منی پور کی جلاوطن حکومت کو تسلیم کرنے کااعلان کریں. انھوں نے کہ منی پور کے 3 ملین عوام ایک باوقار قوم کی حیثیت اپنی پہچان چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوششوں کےنتیجے میں ہمیں نفرت اور مظالم ملے، بھارت میں رہتے ہوئے آزادی کااعلان کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں تھا،کیونکہ ایسی صورت میں ہمیں گرفتاریوں، تشدد اور ماورائے عدالت قتل کاسامنا کرنا پڑتا.
انھوں نے کہا کہ نریندرمودی کی حکومت عدم برداشت کی حامل ہے اور ہندو توا کی بالادستی کیلئےچھوٹی قوموں اور کمیونٹیز کو طاقت کے زور پر ختم کرنے کے درپے ہے، اس لئے بھارت میں رہتے ہوئے کام کرنا ان کیلئے ممکن نہیں تھا۔
https://taghribnews.com/vdcezz8ewjh8exi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ