تاریخ شائع کریں2019 23 October گھنٹہ 23:50
خبر کا کوڈ : 440827

افغان وزیر خارجہ کے صدر اشرف غنی سے اختلافات کے باعث استعفی

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر حمداللہ محب اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں
افغان وزیر خارجہ کے  صدر اشرف غنی سے اختلافات کے باعث استعفی
افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
ان کے استعفے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر حمداللہ محب اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔تاحال صلاح الدین ربانی کے استعفے کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔کہا جا رہا ہے کہ بعض سرکاری معاملات پر صلاح الدین ربانی اور صدر اشرف غنی کے درمیان اختلافات پائے جاتے تھے۔افغان نیوز چینل طلوع کے مطابق صلاح الدین ربانی نے اپنے استعفے میں ورکنگ ریلیشن شپ کو غیر مطلوب قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcew78efjh8evi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ