تاریخ شائع کریں2019 22 October گھنٹہ 22:27
خبر کا کوڈ : 440722

بشار اسد نے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری جنگ، آشوب اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری جنگ، آشوب اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے
بشار اسد نے جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کیا
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری جنگ، آشوب اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
صدر بشار اسد نے منگل کے روز جنوبی صوبے ادلب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والی شامی فوج کے اگلے محاذوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اس موقع پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ادوغان پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شام کی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت کو ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا۔صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ ترکی  اس سے پہلے تک شام شامیوں کے گھروں، گندم اور تیل کو لوٹتا رہا ہے اور آج ہماری سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔شام کے صدر نے ملک کے مشرقی اور مغربی محاذوں پر جاری لڑائیوں کو عرب فوج کی طاقت کو پراکندہ کرنے اور توجہ بٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نظر میں شامی سرزمین کا چپہ چپہ اہمیت رکھتا ہے اور ہماری فوج طے شدہ اہداف اور ترجیحات کے مطابق آگے کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔صدر بشار اسد نے بعض شامیوں کی جانب سے امریکہ کی کھوکھلی حمایت پر بھروسہ کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے وابستگی کے نتیجے میں ہی آج ملک کے وسیع شمالی علاقے پر ترک فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں امریکہ ایک منصوبے کے تحت اپنے قبضے میں رکھنا چاہتا تھا۔شام کے صدر نے اپنی حکومت کی جانب سے ملک کی کرد آباد ی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ہمیں دشمن کی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا سامنا ہے شامی شہریوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت کہیں زیاد محسوس کی جارہی ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے آج شمال مغربی شہر ادلب کے نواحی ٹاؤن الھبیط میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔صوبہ ادلب شام کا وہ واحد صوبہ ہے جس کے بعض علاقوں پر دہشت گردوں اور بعض پر ترکی کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirua5rt1a5y2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ