تاریخ شائع کریں2019 22 October گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 440700

کینیڈا کے عام انتخابات میں لبرل پارٹی کامیاب

کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔ کینیڈا میں جنرل الیکشن ہوئے جس میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا
کینیڈا کے عام انتخابات میں  لبرل پارٹی کامیاب
کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے عام انتخابات میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔ کینیڈا میں جنرل الیکشن ہوئے جس میں دو بڑی جماعتوں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ انتخابی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 338میں سے 156 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ان کی حریف کنزویٹیو پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جسٹن ٹروڈو نے اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈاکےعوام نےترقی پسند ایجنڈے کےحق میں ووٹ دیئے ہیں۔ اکثریتی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 کے ایوان میں 170 نشستیں درکار ہیں۔ اس لیے لبرل پارٹی کو حکومت سازی کے لیے کم نشستیں حاصل کرنے والی دیگر چھوٹی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdce778e7jh8efi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ