تاریخ شائع کریں2019 18 October گھنٹہ 22:35
خبر کا کوڈ : 440375

افغانستان کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید

مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد جاں بحق
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نمازجمعہ کے دوران ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد نمازی جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے
افغانستان کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نمازجمعہ کے دوران ایک مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد نمازی جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے علاقے  جو درّہ میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں تیس سے زائد افراد جاں بحق اور پچپن  دیگر زخمی ہوگئے ۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ صوبہ ننگرہار کے گورنریٹ کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ نماز جمعہ ادا کررہے تھے - ابھی تک  کسی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے -
https://taghribnews.com/vdccmxq0p2bq018.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ