تاریخ شائع کریں2019 17 October گھنٹہ 22:26
خبر کا کوڈ : 440307

یورپی یونین اور برطانیہ ایک منصفانہ اور متوازن اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان یورپی یونین سے باہر نکلنے کے طریقہ کار کے بارے میں اتفاق رائے ہوگیا ہے

یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلوڈ یونکر اور برطانوی وزیراعظم نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ یورپی یونین اور برطانیہ ایک منصفانہ اور متوازن اتفاق رائے تک پہنچ گئے ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فریقین راہ حل تک پہنچنا چاہتے ہیںیونکر نے اپنے اس ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اب یورپی کونسل کو لندن اور بریسلز کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی تائید کرنا چاہئے۔برطانوی وزیر اعظم بوریس جانسن نے بھی ٹوئیٹر پر لکھا کہ بریسلز اور لندن کے درمیان نیا سمجھوتہ ہوگیا ہے جس سے صورت حال ان کے کنٹرول میں آجائےگی۔ برطانوی وزیراعظم جانسن نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کو سنیچر کو بریگزیٹ کو انجام تک پہنچانا چاہئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی ڈی یو پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سمجھوتے کی حمایت نہیں کرے گی۔ برطانیہ کے ہاؤسنگ منسٹر رابرٹ جنریک نے ڈی یو پی کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس پارٹی کی مخالفت کے باوجود برگزیٹ پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔اکتیس اکتوبر کو یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کی مہلت ختم ہوجائے گی اور وزیراعظم جانسن کی کوشش ہے کہ لندن اکتیس اکتوبر سے پہلے یورپی یونین سے باہر نکل جائے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkq23nkxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ