تاریخ شائع کریں2019 16 October گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 440235

بھارتی فوج کی ایل او سی پر جارحیت کے نتیجے میں 12 افراد شہید و زخمی

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں
لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سرحد پار ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
بھارتی فوج کی ایل او سی پر جارحیت کے نتیجے میں 12 افراد شہید و زخمی
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سرحد پار ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب  ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر منگل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxvnkm23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ