تاریخ شائع کریں2019 16 October گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 440234

پاکستان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس

پاکستان میں چہلم حضرت امام حسین(ع) کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسین(ع) کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے
پاکستان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس
پاکستان میں چہلم حضرت امام حسین(ع) کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسین(ع) کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسین(ع)  کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کودیں۔
واضح رہے کہ پاکستان و ہندوستان میں اتوار 20 اکتوبرکو چہلم حضرت امام حسین(ع) ہے جبکہ ایران اور عراق سمیت دوسرے ممالک میں چہلم حضرت امام حسین(ع) ہفتہ 19 اکتوبرکو ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwz9ttak9tx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ